پیرس (عمیر بیگ)(ن) لیگ پنجاب میں سالہاسال سے حکومت کر رہی ہے لیکن آج بھی پنجاب میں عام آدمی کی حالت نہیں بدل سکی،مزدور اور کسان کا کوئی پُرسان حال نہیں پہلے سے زیادہ مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک خصوصی میٹنگ میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر طرف کرپشن، لوڑ مار، ظلم اور نا انصافی کا دور دورہ ہے،سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں میں بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں، پنجاب حکومت تعلیم پر توجہ نہیں دے رہی ،حکومت کی بے حسی کی وجہ سے سستی پٹرولیم مصنوعات کا فائدی غریب عوام تک نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی روز مرہ استعمال کی اشیاء اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہو سکی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جمع خرچ سے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے