پیرس (عمیر بیگ)پی ٹی آئی کشمیر میں حیران کن نتائج دے گی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ عوام نے مسترد کر دیا ہے،کشمیری عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہو ئی ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے نمائندہ یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بنا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی،کشمیری عوام عمران خان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اور ہم کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں پر پی ٹی آئی پورا اُترے گی ، تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ، آئین اور قانوں کی بالادستی قائم کرنے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں،۔