counter easy hit

ظہوربرلاس پرنسپل انفارمیشن آفیسر،طاہرخوشنود ڈی جی انفارمیشن اکیڈمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ  )نجی نیوز ویب سائٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ اکیس کے سنیئر ترین افسر ظہور احمدبرلاس کو پرنسپل انفارمیشن آفیسرپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جبکہ پر نسپل انفارمیشن آفیسر طاہر خوشنود کو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے باقاعدہ سمری سیکرٹری ایسٹبلشمنٹ ڈو یژن نے وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی ہے ۔ان کی منظوری کے بعد ایسٹبلشمنٹ ڈویژن اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردے گی ۔

zahoor barlas, Principal, Information, Officer, Tahir Khusnood, DG, Information, Academy

طاہر خوشنود 12دسمبر کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ انکی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ایسٹبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق یہ تبادلہ میوچل ٹرانسفر ہے۔

اس وقت نفارمیشن گریڈاکیس کی سینارٹی لسٹ میں سب سے اوپر مس زاہدہ پروین قائم مقام سیکرٹری وزارت اطلاعات کا نام ہے جن کے گر یڈ 21 میں سروس کے 14 مارچ کو 2سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس لیے گریڈ 22 میں ترقی کی اہلیت کے لیے گر یڈ اکیس میں دو سال کی سروس کی سپریم کو رٹ کی شر ط یہ بھی پورا اترتی ہیں ۔گوڈائر یکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ظہور احمد برلاس اور مس زاہدہ پروین کی گریڈ 17 میں 30-11-85 بھرتی ہوئے تھے . لیکن گریڈاکیس میں ترقی پہلے زاہدہ پروین کی ہوئی اورظہور احمدبرلاس کی گریڈ اکیس میں ترقی قدرے تاخیر سے ہوئی ہے۔ اس لیے انکی گریڈ 21 میں دو سال کی سرو س رواں سال نومبر میں پوری ہو گی۔اس لیے اگلے ماہ سے وہ بھی گر یڈ اکیس میں دو سال کی سروس کی سپریم کو رٹ کی شر ط پر اتریں گے۔

ظہور احمد برلاس انفارمیشن گروپ کے دلیر، قابل، تجربہ کاراور میڈیا دوست افسر کے طورپر جانے جاتے ہیں۔ اس وقت ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں،

اس سے قبل ڈائریکٹرجنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ،جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات، ڈائریکٹرجنرل منسٹر آفس،چیئرمین این پی ٹی،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی اور ڈائریکٹر اے بی سی سمیت اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website