counter easy hit

حکومت نے تاجروں کی سہولت کے لیے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم متعارف کروائی ہے،ضیغم عباس

 Zaigham Abbas

Zaigham Abbas

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) حکومت نے تاجروں کی سہولت کے لیے رضاکارانہ ٹیکس اسکیم متعارف کروائی ہے ،تاجر برادری اس اسکیم سے فائدہ اُٹھا کے اگلے چار سالوں کے لیے آڈٹ سے چھوٹ پا کر بغیر کسی خوف و خدشہ کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ضیغم عباس ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون نے سرائے عالمگیر میں رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کو کامیاب بنانے اور تاجر برادری میں اس اسکیم سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نہایت کم شرح پر ٹیکس ادا کر کے اس اسکیم کا حصہ بن سکتے ہیں تاجروں کے مسائل بارے ایک سوال کے جواب میں ضیغم عباس ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات زون نے کہا کہ رضاکارانہ اسکیم کے اجراء کا ایک مقصد جہاں نئے تاجر بھائیوں کو ٹیکس دھارے میں لانا مقصود ہے وہاں حکومت کی ہدایات کے مطابق پرانے ٹیکس گزاروں سے بھی اعتماد کا رشتہ قائم کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور شہر ٹو شہر تاجر برادری اورمیڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے آج ہم اسی سلسلے میں آپ کے شہر بھی حاضر ہوئے ہیں میں اور میرا عملہ سرائے عالمگیر اور ضلع گجرات بھر کے تاجر بھائیوں کی رہنمائی اور ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔تقریب کے شرکاء کو رضاکارانہ ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تصور حسین آفیسر کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات نے خصوصی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے عرصہ چار سالہ دورانیہ میں نئے رجسٹر ہونے والے تاجر بھائیوں کو بہت سے فوائد حا صل ہوں گے ۔جس میں ٹیکس سال 2015 سے 2018ء تک کے آڈٹ سے استثنٰی ،اگر آپ کی سالانہ آمدنی دس لاکھ سے کم ہے تو ویلتھ سٹیٹمنٹ کی چھوٹ ، ایکٹو ٹیکس لسٹ میں خود بخود شمولیت جیسے فوائد شامل ہیں حکومت نے رضاکارانہ اسکیم کے اجرا سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 29 فروری رکھی ہے ۔ اس لیے تاجر بھائیوں کو چاہیے کے وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہ کریں ر ضاکارانہ ٹیکس اسکیم آگاہی تقریب میں دلاور خان سپر وائزرانکم ٹیکس آفس گجرات ،ملک توقیر یعقوب ٹیپو ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ،ملک جمشید اعوان صدر انجمن تاجران، راجہ آصف نوید وائس چیرمین انجمن تاجران ،راجہ نصر اللہ کیانی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ، سید توصیف حیدر شاہ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ضلع گجرات ، چوہدری نوید سلیم کونسلر بلدیہ سرائے عالمگیر ،چوہدری اکرم پہلوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ،خان عبدالواحد خان سیکرٹری اطلاعات و نشریات ،شیخ سجاد قمر نائب صدر انجمن تاجران ،شیخ وقاص ستار جوئینٹ سیکرٹری انجمن تاجران ، ثاقب چوہدری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر ، آصف رضا ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سرائے عالمگیر،عدنان رشید راجہ ایڈووکیٹ ،چوہدری عمران گجر،راجہ عاطف گولڑرہ پینٹ والے،راجہ وسیم ، محمد حنیف ایم ڈی پنجاب خیبر ہوٹل ،چوہدری اقبال اذان رینٹ اے کار والے ، راجہ خالد ہیرا،سینیر صحافی مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل ،سینیئرصحافی مرزا شاہد انجم، سینیئرصحافی صغیر احمد راٹھورِ سینیئرصحافی عمران رشید یاور،،سینیئرصحافی حمید چوہدری ،سینیئرصحافی شمعون مرزا ،سینیئرصحافی خان احتشام ، سینیئرصحافی ظہور چوہدری ،سینیئرصحافی ساجد بشیر، حافظ آصف ،علامہ کامران حفیظ اور جواد اعظم سمیت سرائے عالمگیر کی تاجر برادری ،وکلاء برادری اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔