counter easy hit

زین قتل کیس، لاہور کی عدالت میں ملزمان پرفردجرم عائد

Mustafa

Mustafa

لاہور: زین قتل کیس میں لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان پرفردجرم عائد کر دی گئی۔

ملزمان مصطفیٰ کانجو، آصف،صادق ،سعداللہ اور اکرم کو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا.ملزمان پر نویں جماعت کے طالب علم زین کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

عدالت نےکارروائی کے بعد پانچوں ملزموں پر فردِ جرم عائد کر دی اور 7جولائی کو استغاثہ کےگواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔