سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنماراہنما ذکا محی الدین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن ایک حقیقت کا نام ہے جو عوام کی اپنی سیاسی جماعت ہے اس کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کو دیکھا جائے توثابت ہوتا ہے کہ میان برادران اور کارکنان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے قربانیاں دیں ہیں جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا اور منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اب جبکہ جوڈیشل کمشن کی کی رپورٹ کے نطابق عمران خان کا جاری کردہ الیکشن دھاندلی ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکااور میاں برادران سرخرو ہوئے توساری قوم کا مطالبہ ہے کہ عمران خان عوام کے خیر خواہ ہیں تواپنی غلطی کو تسلیم کرکے اسی چوک میں کھڑے ہو کر عوام سے معافی مانگیں اور آئندہ دھرنا سیاست چھوڑ کر میاں برادران کی پیروی کرتے ہوئے کے پی کے میں عوام کی خدمت کرنا کریں تاکہ آنے والے سالوں میں ملکی ترقی کے مشن کو یقینی بنایا جا سکے ۔