سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)کرسی کی تمناہے نہ اقتدار کا شوق عوام کی بے لوث خدمت کا مشن لے کر آئے ہیں حالات کچھ بھی ہوںیہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر وارڈ چھ ذکا محی الدین ڈار نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میرا ماضی جاننے والے جانتے ہیں کہ علاقے کے عوام کی خدمت کو ہمیشہ شعار بنایاہواہے اور جب موقع ملا اپنے اعلاقے نکی بہتری کے لیے کام کیااور بلدیاتی الیکشن میں دوستوں کی کوشش اور بزرگوں کی دعاوں سے میری جیت ممکن ہوئی ہے جس کہ لیے میں دوستوں اور بزرگوں کا شکرگزار ہوں اور اپنے عہد پر آج بھی قائم ہوں کہ میری تمام تر خدمات اپنے وارڈ کے لوگوں کے نام ہیں اور جہاں تک ہوسکا وارڈ کی تعمیرو ترقی کے لیے کام کروں گا