سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)سانحہ باچاخان یونیورسٹی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ضرب عضب کی کامیابی سے دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہے انشااللہ جیت پاکستانی قوم کی ہوگی ان خیالات کا اظہار منتخب کونسلر وارڈ 6 ذکا محی الدین ڈار نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی کامیاب حکمت عملی سے پاکستان کی ترقی کا پہیہ چالو ہوچکاہے جو بعض خفیہ طاقتوں کو گوارا نہیں جو ملک دشمن طاقتوں سے مل کر ایک بار پھر کرپاکستان کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں مگر 71 میں مکتی باہنی اور اب طالبان کے روپ میں چُھپے دشمن کو عوام پہچان چکی ہے پوری قوم دشمن کی کسی منفی چال سے خوفزدہ ہونے کی بجائے پاک آرمی کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ اس کے گھر تک کرے گی انشااللہ جیت پاک آرمی اور قوم کی ہو گی اور ہم اس بار دشمن کی تمام چالوں کو ناکام کرکے ماضی کا حساب بھی برابر کر دینگے۔