سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) جنرل کونسلر وارڈ 6ذکا محی الدین ڈار نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے کام کیا آج بھی ن لیگ کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کو ہے انشاللہ میاں برادران کی زیر قیادت پاکستان کے عوام کو ان کی منزل مل کر رہے گی اور مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔