زکوۃ کٹوتی کے لئے ملک بھر کے تمام بینک آج پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رہیں گے۔
Zakat deduction: banks will be closed for public dealing today
ہر سال یکم رمضان کو پی ایل ایس کھاتوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے بینک پبلک ڈیلنگ کے لئے بند رکھے جاتے ہیں۔ اس سال یکم رمضان اتوار کے روز تھا اس لئے زکوۃ کٹوتی آج کی جارہی ہے اور تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی ۔ رواں سال وزارت مذہبی امور نے زکوٰۃ کا نصاب 38 ہزار 406 روپے مقرر کیا ہے۔