اسلام آباد (یس ڈیسک) ہائی کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی پر وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ذکی الحمان لکھوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی نظربندی کا 3 مرتبہ نوٹس جاری ہوچکا ہے۔ عدالت نے وفاق اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد حکومت نے انہیں نظر بند کر دیا تھا۔