اسلام آباد (یس ڈیسک) ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی منظوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے وکیل استغاثہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے شہادتوں کو نظرانداز کرکے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کی اور اس مقدمے میں تاخیر کے ذمہ دار بھی وکلائے صفائی خود ہیں۔
اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔