اسلام آباد (یس ڈیسک) ذکی الرحمان لکھوی کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ردا چودھری کی عدالت میں درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
جھوٹی ایف آئی آر میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ کا حکم معطل کیا جائے۔ پولیس کی جانب سے درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی گئی۔
جس پر رضوان عباسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ میں وفاق نے وقت مانگا لیکن عدالت نے نظر بندی کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، عدالت نے کچھ دیر کیلئے سماعت ملتوی کر دی۔