بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
Zakir Naik apply for Malaysian citizenship, the Indian intelligence agency
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائیشیا کی شہریت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ تاہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کی درخواست پر ملائیشین حکومت کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پاس ملائیشیا میں مستقل رہائش کا اسٹیٹس پہلے سے ہی موجود ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک پر بھارت میں دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کروا چکی ہے۔