counter easy hit

’زکوٹا جن‘ شدید بیمار اور پائی پائی کا محتاج

لاہور: نوے کی دہائی کے مشہور ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے مشہور کردار مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن اس وقت سخت بیماراورمالی شکلات کا شکار ہیں۔

Zakoota jin ' severe ill and necessitous of pie pie"

Zakoota jin ‘ severe ill and necessitous of pie pie”

بچپن میں ہم سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے مقبول ڈرامے’’عینک والا جن‘‘ کو پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈرامہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، اس ڈرامے کےتمام کرداروں نے، جن میں عینک والا جن، بل بتوڑی، زکوٹا جن اور ہامون جادوگر شامل ہیں، خوب شہرت حاصل کی یہاں تک کہ یہ تمام کردار آج بھی بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

’’عینک والا جن‘‘ کے ہردلعزیز اداکار مطلوب الرحمان جنہوں نے زکوٹا جن کا لازوال کردا ادا کرکے شہرت حاصل کی آج نہایت کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مطلوب الرحمان 2012 میں فالج کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وہ شوگر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا ہیں۔

زکوٹا جن نے میڈیا سے  اپنی خراب مالی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب حکومت نے علاج کیلئےمیری مدد کی تھی لیکن اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے۔ اب مجھے مزید مالی مدد کی ضرورت ہے، میری صحت روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے اورمیرے  پاس علاج کیلئے پیسے نہیں ہیں۔ زکوٹا جن کے مطابق وہ اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں اور سخت بیماری کی حالت میں بھی کام کرنے پر مجبور ہیں۔ وہ اس حالت میں بھی میں ہر ہفتے الحمرا ہال میں اداکاری کرتے ہیں تاکہ گزر بسر ہو سکے تاہم اب ان کی صحت انہیں اس کی اجازت نہیں دیتی لیکن کام کرنے کے علاوہ ان کے پاس اور کوئی چارہ بھی نہیں۔ اگر وہ کام نہیں کریں گے تو ان کا گھر کیسے چلے گا؟ مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ان کی صحت مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دو بیٹے بھی میرے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن ہمیں معاوضہ اتنا کم ملتا ہے کہ مہینے کے آخر میں ہمارے پاس کچھ بھی نہیں بچتا۔ فالج کے حملے کی وجہ سے میرا سیدھا بازو شدید متاثر ہے بیماری کے باوجود میں کام کرنے پر مجبور ہوں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج جاری رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ زکوٹا جن سے قبل ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نصرت آرا المعروف بل بتوڑی بھی سخت مالی مشکلات اور علاج کی غرض سے حکومت سے مالی مدد کی درخواست کرچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website