counter easy hit

افغان امن عمل تیز، زلمے خلیل زاد کے بھارت کیساتھ رابطے

 

اسلام آباد(ایس ایم حسنین ) امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سے افغان امن کی تازہ صورت حال اور افغانستان کے داخلی سیاسی بحران سمیت جامع حکومت کی تشکیل پر تبادلہ کیا ہے۔ بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے رابطے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ٹوئٹر پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے قیدیوں کے رہائی کے عمل کو تیز کرنے، تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کے جلد شرو ع کیے جانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ خلیل زاد نے کہا کہ گفتگو کے دوران کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے مرتب ہونے والے فوری اور طویل المدت اثرات بھی زیر بحث آئے۔ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت کے مطابق انہوں نے جے شنکر کو بتایا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں میں امریکہ بھارت کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے جب کہ اس مقصد کے لیے وہ بھارت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ دونوں شخصیات میں رابطے کا مقصد افغان امن عمل میں حمایت کا حصول ہے جو افغانستان کی اندرونی صورت حال کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔ قبل ازیں بھارت کے وزیر خارجہ نے بھی ایک ٹوئٹ میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد سے ہونے والے رابطے سے متعلق کہا تھا کہ انہوں نے امریکی سفارت کار کو افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بارے میں بھارتی موقف سے آگاہ کیا ہے۔

 

U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad

@US4AfghanPeace

I reached out to Indian FM @DrSJaishankar yesterday to discuss the latest on the Afghan peace process. We talked about the urgency of resolving the internal political crisis and the importance of Afghan leaders forming an inclusive government.

Dr. S. Jaishankar

@DrSJaishankar

.@US4AfghanPeace called to update on recent Afghan developments. Shared the Indian perspective. Our historical friendship with this close neighbour will always guide our Afghan policy.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website