اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل سفیر زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی عالمی حمایت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں زلمے خلیل زادنے کہاکہ وہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترکی کے اعلیٰ حکام سے افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ترکی کے بعدقطرجائیں گے تاکہ اس امر پرغورکیاجاسکے کہ تمام فریقوں کو حالیہ معاہدوں کی کامیابی میں کس طرح مدد فراہم کی جاسکتی ہے اورکس طرح ایک سیاسی لائحہ عمل اورمستقل اورجامع جنگ بندی کے لئے فوری پیشرفت کی جاسکتی ہے۔