counter easy hit

ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل کیں جو افغانستان میں 16 ممالک نہ کرسکے، خواجہ آصف

Zarb e azab has achieved success who are not in Afghanistan by 16 countries,Khawaja Asif

Zarb e azab has achieved success who are not in Afghanistan by 16 countries,Khawaja Asif

 اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا کے تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہم نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وہ کامیابیاں حاصل کی ہیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک مل کر بھی حاصل نہ کرسکے۔

اسلام آباد میں پاک اٹلی تجارتی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے عالمی میڈیا کے تاثر کے برعکس پاکستان ایک پرامن ملک ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں وہ کامیابیاں حاصل ہوئیں جو افغانستان میں نیٹو کے 16 ممالک نے بھی حاصل نہیں کیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی رویہ جون 1999ءمیں بھی ایسا ہی تھا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے علاوہ توانائی بحران کی شدت بھی ختم کردی ہے پاکستان میں تجارت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ، پاکستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کا سب سے پسندیدہ ملک  ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک میں وسطی ایشیائی ریاستیں، ترکمانستان اور ایران جیسے ممالک نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، یہ منصوبہ خطے کی مارکیٹوں اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی مقامی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اٹلی کے ساتھ ہمارے پرانے اور دیرینہ تعلقات ہیں، اٹلی نے ہماری دفاعی ضروریات میں ہمیشہ تعاون کیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے اٹلی کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website