سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ طاقت بیلٹ باکس کے ذریعہ ہی آتی ہے یا گولی کے ذریعے، موجودہ حالات میں بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرنے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ طاقت بیلٹ باکس کے ذریعہ آتی ہے، گولی کے ذریعہ نہیں، موجودہ مشکل حالات میں طاقت عوام کی بجائے غیر منتخب قوتوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے، ایسے حالات میں بھٹو کے فلسفہ پر عمل کی جس قدر ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ بھٹو نے قوم کو امید کی روشنی دی ان کے کارناموں کو کوئی نہیں بھلا سکتا، آج ہمیں خود کو جمہوریت کے لئے وقف کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔