counter easy hit

زرداری بھی تبدیلی کی زد میں آ گئے ۔۔۔ کل جہاز پر سوار ہوتے وقت کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی چلے گئے ۔گزشتہ شب آصف زرداری سٹیٹ لاؤنچ کے بجائے عام مسافروں کے راستے سے جہاز تک پہنچے ،اس دوران مسافروں نے آصف علی زرداری سے مصافحہ کیا۔ آصف زرداری پرواز پی کے 309 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوئے ۔ واضح رہے کہ 2014 میں سندھ پولیس نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رامیش کمار کو جہاز میں سوار ہونے سے روکنے والے ارجمند حسین کے ساتھ مزید پانچ مسافروں کے نام ایف آئی آر میں درج کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ سندھ پولیس نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک اور رکن قومی اسمبلی رامیش کمار کو تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں کی جانب سے جہاز میں سوار ہونے سے روکنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا جہاز پی کے تین سو ستر تکنیکی خرابی کے باعث لیٹ ہوا جبکہ ارجمند حسین اور پانچ دیگر مسافروں کی جانب سے بلاوجہ دونوں وی آئی پیز یعنی رحمٰن ملک اور رامیش کمار کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پیش آنے والے واقعے کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کی سفارش پر دونوں وی آئی پیز سے بدسلوکی کرنے والے پانچ مزید مسافروں کے نام ایف آئی آر میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدسلوکی کرنے والے مزید پانچ مسافروں کی شناخت کے لیے پی آئی اے کا سٹاف اب تک ناکام رہا ہے اب نادرا سے ان مسافروں کے کوائف حاصل کئے جا رہے ہیں۔