لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف برادران کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کرکے سب کچھ بتادیا،، کہتے ہیں کہ مان کی گفتگو میں نواز شریف نے شہباز شریف کو کہا کہ وہ زرداری صاحب سے ذرا دور رہیں ،، اس دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ،، میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کی سرگوشیوں میں نواز شریف نے شہباز شریف کو زرداری سے خبردار کیا،، انہوں نے مزید کہاکہ کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ کہ آصف زرداری سے بچ کر رہو،، وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ زرداری پہلے بھی ہمیں بیچ کر کھا گیا تھا،، فیاض الحسن چوہان نےدعویٰ کیا کہ میاں صاحب نے اپنے چھوٹے بھائی کو سمجھایا کہ جب ہم پر برا وقت آیا تو زرداری تالیاں بجارہے تھے،، وزیر اطلاعات پنجاب نے اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ زرداری صاحب جب خود پھنسے ہیں تو انہیں ن لیگ اور میثاق جمہوریت کی یاد آگئی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کی قیادت اپنے آپ کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب ہو رہی ہے،بلیک میل کرکے این آو او مانگنے کی کوشش کر رہے ہیں،، فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہاکہ شہبازشریف نےتمام اختیارات ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کام شروع کردیا ہے،، اس دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ،،