پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےبلاول بھٹو کےہمراہ منتخب ہوکر موجودہ قومی اسمبلی میں جانے کا اعلان
کردیاہے۔
گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 9برسی پر منعقدہ جلسے سے خطاب میں سابق صدرنے کہا کہ میں نواب شاہ سے جبکہ بلاول بھٹو لاڑکانہ سے ضمنی الیکشن لڑیں گے ،ہم اسمبلی میں پہنچ کر مغل بادشاہوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحت نیب کےسربراہ کی تعیناتی پراعتراض نہیں، عدالتوں سے خوف نہیں ،جس کیس میں بابراعوان کالائسنس منسوخ ہواتھاوہ کیس دوبارہ کھولاجائے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کو امانت سونپی تھی،18ویں ترمیم کے بعدانہوں نے سب کچھ بھلادیا،ہم پرانے چیف جسٹس جیسا چیف جسٹس نہیں لگانے دیں گے ۔سابق صدر کا کہناتھاکہ چیئرمین بلاول نے آپ سےجمہوری مطالبات کیے ہیں،بلاول نےیہ نہیں کہا کہ سڑکوں پرآئیں گے یا جمہوریت پرحملہ کریںگے، ہم پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جائیں گے اوراپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔