اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےکل جمعرات 25 جولائی کو ملک بھر میں’’ یوم سیاہ‘‘ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سید نیر حسین بخاری متحدہ اپوزیشن کے پشاور یوم سیاہ جلسہ سے خطاب کریں گے،اس سے قبل لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل نے بھی شرکت کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے گی، خیبر پختونخواہ کے طول و عرض سے پارٹی کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، نااہل لاڈلا 22کروڑ عوام پر مسلط ہوا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس سے عوام الناس ناقابل برداشت مہنگائی اور معاشی بدحالی کے سونامی میں مبتلا ہیں،پورے ملک میں کارکن یوم سیاہ میں شریک ہو کر حکومتی پالیسیوں پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ رہنما رانا مشہود احمد خان کی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل نے بھی شرکت کی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے گی، خیبر پختونخواہ کے طول و عرض سے پارٹی کارکن جلسہ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے، نااہل لاڈلا 22کروڑ عوام پر مسلط ہوا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس سے عوام الناس ناقابل برداشت مہنگائی اور معاشی بدحالی کے سونامی میں مبتلا ہیں،پورے ملک میں کارکن یوم سیاہ میں شریک ہو کر حکومتی پالیسیوں پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔ بدحالی کے سونامی میں مبتلا ہیں،پورے ملک میں کارکن یوم سیاہ میں شریک ہو کر حکومتی پالیسیوں پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔