لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں ایک دو ماہ میں آصف زرداری کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ جب تک اوپرسے ’’سیٹی‘‘ نہیں بجے گی متحدہ مسلم لیگ ’’نہیں‘‘ بن سکتی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ملک کی بہتری کیلیے کام فوج کرے اور’’ٹائٹل‘‘ (ن) لیگ کو ملے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویومیں کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ فوج ملک میں سیاستدانوں کے احتساب کیلیے کام کررہی ہے۔
موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملا عمرکی وفات کی خبر بھارتی انٹیلی جنس ادار ے ’’را‘‘ نے پاکستان میں ہونیوالے طالبان کے مذاکرات کو ناکام بنانے کیلیے ’’لیک‘‘ کی۔