counter easy hit

زرداری دبئی کے وقت کے مطابق 12بجے روانہ ہوں گے

Zardari will leave at 12 o'clock with Dubai times

Zardari will leave at 12 o’clock with Dubai times

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی کیلئے دبئی کے المکتوم ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پرواز مقامی وقت کے 12 بجے روانہ ہوگی۔

سابق صدر نے گزشتہ روز بلاول بھٹو کے ساتھ سابق گورنر سندھ عشرت العبادکے صاحبزادے کے ولیمے میں شرکت کی تھی۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ بھی موجود تھے۔تمام کوششوں کے باوجود انہوں نے میڈیا سے بات نہیں کی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کے کسی اور رہنما نے واپسی کے پروگرام سے متعلق کچھ بتایا۔

ذرائع کے مطابق ان کی دبئی سے روانگی کسی اہم ایئرپورٹ کے بجائے شہر سے ایک گھنٹے کی مسافت پر موجود متبادل المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہورہی ہے۔

ایئرپورٹ پر معمول کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پروازوں کے شیڈول میں کسی خصوصی طیارے کا ذکر نہیں۔ نہ ہی پاکستان کی طرح خاطر خواہ سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی سیکورٹی کے ساتھ خصوصی طیارے تک جائیں گے اور وہیں سے ان کا طیارہ پاکستان کے لیے ٹیک آف کرے گا۔

پرواز میں سابق صدر کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمان ملک، بابر اعوان سمیت 7 مسافر سوار ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website