counter easy hit

حکومت ڈاکٹر عاصم کے معاملے کی ذمے دار ہے: آصف زرداری

 Zardari

Zardari

آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے پر حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں دھرنے کی حمایت کرتے جمہوریت ڈی ریل ہو جاتی۔ پیپلز پارٹی کو گرینڈ الائنس کی پیش کش ہوئی مگر ایسا نہیں کیا۔
لاہور: (یس اُردو) نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کسی سے تصادم نہیں چاہتے سسٹم کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے ذمہ دار نواز شریف اور ان کی حکومت ہے۔ اتنا بڑا اسپتال چلانے والا دہشت گردوں کے علاج کی سہولت کاری کیلئے کام نہیں کر سکتا۔ نواز شریف کو دھرنے والوں سے انہوں نے بچایا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ چاہیں تو عمران خان کے ساتھ گرینڈ الائنس بنا کر کھڑے ہو سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے۔ وطن واپسی کے سوال پر جواب دیا نیو یارک میں دفن نہیں ہونا وطن واپس آئیں گے۔