وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر زرداری کی آمد پر استقبال جلسہ سے بڑا ہوگا۔ مراد علی شاہ دبئی سے وطن واپسی پر اولڈ ٹرمینل پہنچے تھے۔
انہوں نے زرداری کی آمد اور استقبال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات بھی کی ہے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور قائم مقام آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر میڈٰیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ زرداری تقریبا ڈیڑھ سال بعد واپس آرہے ہیں اور اولڈ ٹرمینل پر ان کے استقبال کا انتظام کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہیں صرف استقبال ہے اور یہ جلسے سے بڑا ہوگا۔ حکومت سندھ کی پوری کوشش ہوگی کہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک چلتی رہے۔آصف زردای کی آمد سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کل جمعے کی نماز کے بعد آصف زرداری پاکستان پہنچیں گے۔