اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پر بہت فخر ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے اپنی قومی زبان ’اردو‘ کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر زرتاج گل وزیر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر مملکت برائےماحولیات عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں۔زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ’وہ وزیراعظم عمران خان ہی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سفید شلوار، قمیض، واسکٹ اور جیکٹ کی عزت کرائی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا وزیراعظم صرف عمران خان ہی ہے جو اقوام متحدہ میں جا کر اپنی خوبصورت زبان ’اردو‘ میں بات کرتا ہے۔‘وزیر مملکت برائے ماحولیات کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میںپی ٹی آئی رہنما ارباب عامر ایوب خان وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزراکی شکایت لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں اپنے ہی وزرا پر پھٹ پڑے اور پشاور سے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر اجلاس میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔اس موقع پر ارباب عامر کا کہنا تھا کہ وزراءہمیں ملاقات کیلئے وقت بھی نہیں دیتے، جائز کام کیلئے بھی وزراکی منتیں کرتے ہیں لیکن پھر بھی کام نہیں ہورہے۔ذرائع نے بتایا کہ ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزراکو اراکین قومی اسمبلی کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔ بتایا کہ ارباب عامر جذباتی ہو کر اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ جن وزرا کی کارکردگی ٹھیک نہیں، انہیں تبدیل کررہا ہوں۔ وزیراعظم نے وزراکو اراکین قومی اسمبلی کے شکوے دور کرنے کی ہدایت کی۔