counter easy hit

عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ عناصر ترقی کی راہ روکنے کے درپے ہیں،چوہدری زوار حسین گھمن

Zawar Hussain

Zawar Hussain

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما چوہدری زوار حسین گھمن نے کہا ہے کہ جب ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے تو دھرنوں کے شوقین کچھ لوگوں کو ایک بار پھر افراتفری پھیلانے کا عارضہ لا حق ہو گیا ہے ۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ عناصر ترقی کی راہ روکنے کے درپے ہیں۔ اپنی ’’واری‘‘ کا مطالبہ کرنے والے درحقیقت پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں ۔ عوام ان عناصر کو پہچانیں اور ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان لوگوں کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے پاکستان کی مدد کرنے کی بجائے اس کی دشمنی پر اترآئے ہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے والے عناصر کا راستہ ہر صورت روکنا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیچوہدری زوار حسین گھمن نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے لئے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی کے منصوبوں پر جس برق رفتار ی سے کام کیا جا رہا ہے اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اس معاملہ پرسیاست کررہی ہے،حقائق سامنے آنے کے بعد اب اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ ن نے بڑے بڑے منصوبے بنائے ہیں ،تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک بحرانوں سے نکلے ،وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتی ،عمران خان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ،وہ ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کچھ نہ کہہ سکی ،خورشید شاہ بھی الزامات لگا کر خاموش ہوگئے ، ان کے پاس بھی ثابت کرنے کو کچھ نہیں ،جب سے نواز حکومت برسر اقتدار آئی ہے اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا نہیں کیا ،حزب اختلاف صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے،خیبرپختون خواہ میں عمران خان کچھ نہیں کرسکے وہ صرف کھوکھلے نعرے لگانے تک محدود رہے جو ان کی سیاسی قابلیت کے دریچے کھولنے کیلئے کافی ہے ۔