گجرات ( علی بھٹی سے )یوتھ کونسلر یوسی 11مسلم لیگ ن ذیشان علی بھٹی، نومنتخب چیئرمین چوہدری افتخار احمد وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے محنتی اور ذمہ دارا ن آفیسرز کی مدد سے محکمہ صحت گجرات درست سمت جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کی خدمت کرنا ایک عظیم کام ہے محکمہ صحت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے ‘پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی سہولت چوبیس گھنٹے دی جارہی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور بروقت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر سکیں ۔