لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اسلام پورہ کے رہائشی ذیشان کے قتل کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ،علاقہ کے لوگ جائے وقعہ پرپہنچ گئے ،جب بچے کے قتل کی اطلاع گھرپہنچی تو کہرام مچ گیا،علاقہ بھرکی خواتین مقتول کے گھرپہنچ کر بین کرتی اور ماتم کرتی رہیں ،جبکہ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، مقتول شام کو اپنے کسی دوست سے ملنے کابتاکرگھرسے نکلاتھا،واپس نہ آنے پر گھروالوں نے بہت تلاش کیا،جس جگہ پر ذیشان کو لاکرقتل کیاگیاہے وہ عام راستہ نہیں ہے ،جائے وقوعہ پر خون بکھراہواتھا،جسے دیکھ کر لوگ توبہ توبہ کرتے رہے ۔