لاہور (ویب ڈیسک) صحافی اور گھمن نے کہاہے کہ حکومت کے سودنوں کے بعد بعض وفاقی وزراءاور بیورو کریٹ کو عہدوں سے فارغ کردیا جائیگا ،آنیوالے دنوں میں کچھ مزید بڑی گرفتاریاں ہونگی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی اے پی سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ کوئی تنازع نہیں ہے ، اپوزیشن کے خلاف نیب کارروائیاں کررہی ہے اور ایف آئی اے بھی مختلف مقدمات کی تفتیش کررہی ہے اس سے آنیوالے دنوں میں کچھ بڑی گرفتاریاں ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ان تلوں میں کوئی تیل نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنسوں سے روز اچھی اردو سیکھنے کومل جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اب سمجھ آرہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سودنوں کے بعدحکومت بعض وفاقی وزراءاور بیورو کریٹس کو عہدوں سے ہٹا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تجویز پر ملا برادر کوچھوڑا گیاہے لیکن امریکیوں کی موجودگی میں افغانستان میں امن نہیں آسکتا ۔ طالبان کسی ایک شخص کے تابع نہیں ہیں ، اس لئے امریکہ کو شکست ماننی پڑے گی اور ایک ڈیڈ لائن دینا پڑے گی کہ ہم اب یہاں سے جارہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نیب لاہور نے شہبازشریف کوکل احتساب عدالت میں پیش کرنےکافیصلہ کیا ہے، شہبازشریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کی جائےگی۔ شہبازشریف کاجسمانی ریمانڈ 30اکتوبرکوختم ہوناتھا،30اکتوبرکو داتاصاحب عرس کی تعطیل کے باعث شہبازشریف کوکل پیش کیاجائےگا۔نیب کے مطابق شہبازشریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی درخواست کی جائےگی، آشیانہ ہاو¿سنگ اسکینڈل سے متعلق مزیدتفتیش درکارہے،شہبازشریف کاایک روزہ راہداری ریمانڈبھی لیاجائےگا۔