ژوب : ژوب میں فرنٹیئر کور نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرکے یوم آزادی پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایف سی ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس اطلاع پر، ژوب کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔
اس دوران ایک گھر سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا۔برآمد ہونے والے گولہ بارود میں 5 خودکش جیکٹیں،36 دستی بم،25 بارودی سرنگیں،24 راکٹ لانچر اور 50 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔