پیرس(نمائندہ خصوصی) دْکھی انسانیت کے غمگسار عبدالستار ایدھی کا انتقال صرف پاکستانی قوم کیلئے نہیں بلکہ اقوام عالم کیلئے سانحہ عظیم ہے ‘ ان کے انتقال سے پاکستان ایک ایسے مسیحا سے محرو م ہو گیا جس کی کمی شاید کبھی پوری نہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہارظہیر ستی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا چہرہ تھے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔ حکمران ایدھی کی زندگی کومشعل راہ بنائیں۔ عبدالستار ایدھی پاکستان کا عظیم سرمایہ تھے اگر ہمارے حکمران اْن کی زندگی سے سبق حاصل کریں تو پاکستان امن ‘ محبت اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے۔