نئی دلی….بھارتی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے زکا وائرس سے نمٹنے کےلئے دنیا کی پہلی ویکسین تیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد میں ایک ادارے نے زکا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین تیار کی ہے ، اس مقصد کے لئے باقاعدہ طور پر ذکا وائرس کا سیمپل درآمد کیا گیا لیکن انسانوں اور جانوروں پر اس کی آزمائش میں وقت درکار ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے وہ پہلی ویکسین کمپنی ہے جس نے زکا وائرس پر 9 ماہ قبل تحقیق شروع کر دی تھی