counter easy hit

زمبابوے کا بھارت کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف

Zimbabwe

Zimbabwe

آکلینڈ (جیوڈیسک) زمبابوے نے بھارت کو ورلڈ کپ کے میچ میں جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیا ہے، انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا ، 33 پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو سنبھالا دیا، انہوں نے پندرہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 138 رنز کی اننگز کھیلی۔

سین ولیمز نے بھی کپتان کا ساتھ دیا اور ففٹی سکور کر ڈالی، بھارت کی جانب سے محمد شامی، امیش یادیو اور موہت شرما نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، روی چندرن اشون کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔