ہرارے: زمبابوے کی حکمراں جماعت زانو پی ایف نے صدر رابرٹ موگابے کو آئندہ انتخابات کیلیے بھی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں 92 سالہ موگابے کا دور اقتدار 36 برسوںپر محیط ہو جائے گا، پارٹی کانگریس کے بعد بتایا گیا کہ موگابے کا نام متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے، وہ 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اس افریقی ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔