ملتان : گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم کا پاکستان میں آنا اچھا اقدام ہے، زمبابوے کے آنے سے امیج بہتر ہوا ہے۔
ملتان میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ پی پی 196میں عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے ن لیگ کو منتخب کیا ہے۔
جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے جو میاں برادران نے مجھے ٹاسک دیا ہے اس کو پورا کرکے ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر فوکس کرنا اولین ترجیح ہے۔
میں پارٹی کا ایک سپاہی ہوں اورہر ایک اقدام پارٹی کے مشاورت سے کروں گا گورنر پنجاب نے کہا کہ سکول حادثہ افسوس ناک ہے اس کا فوری نوٹس لیا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے نو منتخب ایم پی اے رانا محمود الحسن کو مبارکباد دی۔