counter easy hit

زمبابوین ٹیم 334 رنز بنا سکی، پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا

Pakistan vs Zimbabwe

Pakistan vs Zimbabwe

لاہور : قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 376 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی۔ دونوں اوپنر بلے بازوں سکنر رضا اور وی سباینڈا نے ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم نہ کی اور جلد آئوٹ ہوگئے۔

سکندر رضا 36 جبکہ وی سباینڈا 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سکنر رضا کو انور علی کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ آئوٹ کیا جبکہ وی سباینڈا کو وہاب ریاض نے اپنی ہی گیند پر کیچ آئوٹ کیا۔ اس کے بعد وکٹ پر آنے والے کھلاڑی مساکادزا نے اپنی ٹیم کو جیت کی تھوڑی سی امید دلائی۔

مساکادزا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 73 رنز بنائے تاہم شعیب ملک کے اوور میں حماد اعظم نے کیچ لے کر انھیں پویلین کی راہ دکھلا دی۔ زمبابوے کو 263 رنز پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ایس سی ویلمز آئوٹ ہو گئے۔ ویلمز نے 36 رنز بنائے اور انھیں وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے آئوٹ کیا۔

اس کے بعد زمبابوے ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبرا جم کر کھیلے اور 89 گیندوں پر شاندار سینچری بنائی۔ واضع رہے کہ چگمبرا کی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ پہلی سینچری ہے۔ محمد سمیع کے اوور میں‌ ایلٹن چگمبرا نے 3 چھکے اور ایک چوکا مار کر میچ کو دلچسپ بنا دیا تاہم اس سے اگلے ہی اوور میں‌ وہاب ریاض نے انھیں بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔

ایلٹن چگمبرا نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ تاہم ان کی سینچری بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ زمبابوے کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنا سکی۔ پاکستان نے یہ میچ 41 رنز سے جیت لیا۔ وہاب ریاض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرکے ٹاپ بائولر رہے۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 112، حارث سہیل 89، محمد حفیظ 86 جبکہ کپتان اظہر علی نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 376 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ دیا تھا۔