لاہور : زمبابوے کرکٹ وفد کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے جس میں آئیسولیشن نہیں ہونی چاہئے ، زمبابوے بھی اس کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے ہم پاکستان میں کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تمام خدشات کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کا دورہ کیا اور رضا کارانہ طور پر ایک اچھے اقدام کا آغاز کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور کرکٹ بورڈ ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی ہوم گرائونڈ پر کرکٹ سے لطف اندوز ہوں ، پاکستانی کرکٹ سے مذہب کی حد تک پیار کرتے ہیں اور ہم ان کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔
اب پاکستانی اپنے ہیروز کو ہوم گرائونڈ پر کھیلتا ہوا دیکھیں گے جس کے لیے ان کو سالوں انتظار کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دورہ پاکستان سے کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔ ہمارے دورہ پاکستان کے فیصلے سے کھلاڑی اور بورڈ آفیشلز پوری طرح مطمئن تھے۔
دریں اثناء زمبابوین کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے محفوظ ملک ہے ، ہم کنڈیشنز سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں لیکن کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔