ریاض(امتیاز احمد) یونائیٹڈ میڈیا فورم اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پروفیشنل انٹرویو ٹیکنیک کے موضوع پر آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انٹرویو کے دوران زمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنا نہایت ضروری ہے، کسی بھی موضوع یا شخصیت کے انٹرویو سے پہلے اس کے بارے میں ریسرچ کرنی چاہیے، پھر سوالات کی لسٹ بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ سوالات موضوع سے ہٹ کر نہ کئے جائیں،
مقررین کا مذید کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی معاشرے کی اخلاقی قدروں کو مضبوط کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے ایک ذمہ دار صحافی اپنے قلم سے معاشرے کی رائے عامہ کی تشکیل میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، صحافت کسی معاشرے میں بڑھنے والی برائیوں پر نظر رکھتی ہے اور معاشرے کے غیر ذمہ دارانہ اور بددیانت کرداروں کو سامنے لاتی ہے، ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث صحافی حضرات کو مسلسل اپنے آپ کو جدید علوم سے آگاہ کرنا ہوگا، ایک صحافی سچی خبریں دے کر معاشرے میں سچ پھیلا سکتا ہے، صحافیوں کو مسالہ دار خبروں کے بجائے تصدیق شدہ خبروں کی اشاعت پر توجہ دینا چاہیے، صحافی کا کام معاشرے میں ہونے والی زیادتیوں، ناانصافیوں ظلم کرپشن، دھوکہ دہی فراڈ، رشوت کا بازار گرم رکھنے والوں کے خلاف اواز بلند کرنا ھے اور معاشرے کی ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ھے اور ہر حال میں اپنی صحافت کی حرمت کا ہتھیار دیانت داری کے ساتھ استعمال کرنا ھے، اسی طرح وہ معاشرے سے گندگی کی نشاندہی کرتے ہوے تعمیر انسانیت میں اپنی خدمات انجام دے سکتا ہے،