کھاریاں(نیئر صدیقی سے) میں ایک شریف شہری اور شعبہ وکالت سے منسلک ہوں میں نے کسی کی زمین پر آج تک قبضہ نہیں کیا میرے خلاف اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ داد رسی کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔ اخبارات کے ذریعے میری خاندانی شہرت اور نیک نامی کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کی جائے۔ یہ بات معروف وکیل زبیر انور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روزکے اخبارات میں چھپنے والی خبر نے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور میرے وکالت کے پیشے کوبدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے 2009سے لالہ موسیٰ والی مذکورہ جگہ خریدی ہوئی ہے اور تب سے ہی اس جگہ پر قابض ہیں۔ محکمہ مال کے ریکارڈ کو چیک کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس جگہ کے مالک نے کسی اور کو بھی فروخت کر رکھی ہے تو اس کیلئے عدالت سب سے بہتر فورم ہے ۔ زمینی معاملات کا حل درخواستوں سے نہیں عدالتوں سے ہوتا ہے۔