counter easy hit

معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری کا او پی ایف ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کے قبضے دینے اور او پی ایف اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دو سال کی محنت کے بعد اوپی ایف ہائوسنگ سکیم سو فیصدڈیجیٹلائزڈ سوسائٹی ہے۔ جس میں زمین کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے پیر کو او پی ایف ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کے قبضے دینے اور او پی ایف اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف عامر شیخ، سیکرٹری اووسیز پاکستانیز ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ او پی ایف کی سکیم کیلئے زمین 1994میں خریدی گئی، 2008میں ایف ڈبلیو اوکو کام کا ٹھیکہ دیا گیا، وزیراعظم کی محنت کے باعث پلاٹوں کے قبضے دینے کے قابل ہوئے، زون فائیو کی اس سکیم میں 200 ولاز بنیں گے، لاہور میں او پی ایف کے دو منصوبے لا رہے ہیں، ہم دو سال سے نظام ٹھیک کر رہے ہیں، یہ ایک سو فیصد ڈیجیٹلائزڈ سوسائٹی ہے جس میں زمین کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ سوسائٹی میں چار سکول، پارکس اور ہوٹل بنائیں گے، اس سوسائٹی میں زراعت کیلئے منی ڈیم بھی بنایا گیاہے، 30 کنال کی زمین میں پانی نکال کر پائپ لائن بچھائی گئی ہے، یہ 100 فیصد ڈیجیٹلائز سوسائٹی ہے جس میں زمین کا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف کی سکیم کیلئے زمین 1994میں خریدی گئی، 2008 میں ایف ڈبلیو او کو ورک ایوارڈ کیا گیا، 1994ءسے 2008ءتک اس زمین کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال تک اوورسیز پاکستانیز کا پیسہ پھنسا رہا، لوگ پوچھ رہے ہیں حکومت کیا کر رہی ہے، حکومت 20، 20 سال کا گند صاف کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی محنت کے باعث پلاٹوں کے قبضے دینے کے قابل ہوئے، لاہور میں او پی ایف کے دو منصوبے لا رہے ہیں، زمین کب کی خریدی گئی ہے لیکن فزیبلٹی بھی نہیں ہوئی، زون فائیو کی اس سکیم میں 200 ولاز بنیں گے، آج ہم 50 ولاز کا افتتاح کر رہے ہیں، اس سکیم میں 120 اپارٹمنٹس بنائے جا رہے ہیں، لوگ کہتے ہیں دو سال سے کیا کر رہے ہیں ہم دو سال سے نظام ٹھیک کر رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی او پی ایف عامر شیخ نے کہا کہ پانچ ہزار کنال پر واقع او پی ایف سکیم میں 2225 پلاٹ ہیں، آج 11 سو پلاٹوں کا قبضہ اوورسیز پاکستانیز کے حوالے کر رہے ہیں، یہ سکیم 90ءکی دہائی میں شروع ہوئی، زمین پر قبضے کے مسائل تھے، گزشتہ دو سال کی محنت سے ان مسائل کو دور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی زلفی بخاری کی ذاتی دلچسپی سے ہم پلاٹ مالکان کے حوالے کرنے کے قابل ہوئے۔ اس موقع پر سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی نے کہا کہ او پی ایف کی زون فائیو سکیم آج تکمیل کے قریب پہنچ گئی، آج کی تقریب کے بعد سکیم ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گی، سکیم کے 4 پلاٹ تعلیمی اداروں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے پلاٹوں کا لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا، سکیم کے مکمل ہونے پر او پی ایف، ایف ڈبلیو او قابل تحسین کے مستحق ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website