پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کی 37 ویں برسی پر محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے
لاہور (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کا خرچہ سندھ حکومت برداشت کرے گی ۔ سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37 ویں برسی کے اخراجات کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی جس کے لیے فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ جاری کردہ رقم سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز کے ذریعے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی رہنما اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو برسی کے انتظامات کے لیے دی جائے گی ۔