جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق٤ اپریل ٢٠١٦ء کو پیپلز پارٹی برلن کے سابق صدرظہیر اداس کی رہائش گاہ پر بھٹو شہید کے٣٧ ویں یوم شہادت پر ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی، عالمی شہرت یافتہ ایشین، یورپین صحافی و شاعر، ایڈیٹر انچیف اپنا انٹرنیشنل پرنس انجم بلوچستانی نے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے ماضی وحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے بارے میں مفید مشوروں سے نوازا اورپھر قائد عوام بھٹو شہید کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ،جو اپنا انٹرنیشنل کے توسط سے ذرائع ابلاغ کو جاری کیا جا رہا ہے:
جب تک ہے یہ دنیا باقی بھٹو صبح و شام رہے گا
تیرے جیالے رہیں گے زندہ باقی تیرا کام رہے گا
ملک کو توڑا تو نے شاید جھوٹا یہ الزام رہے گا
پاکستان میں ایٹم بم کا سہر ا تیر ے نام رہے گا
اے قائد عوام تو زندہ ہے اب تلک
قاتل ترے جہان سے معدوم ہو گئے
لاکھوں دلوں میں آج بھی رہتا ہے تو مگر
دشمن ترے عوام سے محروم ہو گئے
وہ عام لوگوں کی قسمت کا پاسباں بھٹو
وہ گھر کی خستہ دیواروں پہ آستاں بھٹو
زبان جس نے دی مزدور کو کسانوں کو
غریب عوام کی خواہش کا رازداں بھٹو
پرنس انجم بلوچستانی