اسلام آباد ( ویب ڈیسک )تجزیہ کار محمد مالک نے کہاہے کہ پاکستان میں وزیر بننے کیلئے تعلیم ضروری نہیں ہے ۔ میرا باپ ایم این اے اور میرا بھتیجا بھی ایم این اے ہے ۔ یہاں یہ نظام چلتا ہے ۔محمد مالک نے کہاہے کہ پاکستان میں وزیر بننے کیلئے تعلیم ضروری نہیں ہے ۔ میرا باپ ایم این اے اور میرا بھتیجا بھی ایم این اے ہے ۔ یہاں یہ نظام چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں مقامی سطح پر اختیارات نہیں جانے دیئے ۔ اب صورتحال یہ ہے کہ سیکرٹری بلدیات پورا صوبہ چلا تاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ اگر سمجھتی ہے کہ ججز غلط ہیں تو پھر کہیں کہ ججز غلط ہیں یاتو ہم مان لیں کہ عدالتیں ٹھیک ہیں یاپھر مان لیں کے عدالتیں غلط ہیں۔ ایک اور خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کی معیشت سے متعلق خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے، انصاف کے شعبے میں اچھے کام ہو رہے ہیں،عدلیہ نے گزشتہ تین ماہ میں 2 لاکھ مقدمات نمٹائے جبکہ سپریم کورٹ میں صرف 581 فوجداری اپیلیں رہ گئی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے عشائیہ دیا گیا جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور وکلا نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ انصاف کے شعبے میں اچھے کام ہو رہے ہیں،عدلیہ نے گزشتہ تین ماہ میں 2 لاکھ مقدمات نمٹائے۔ جنوری میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 40 ہزار تھی لیکن آج سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 38 ہزار رہ گئی ہے۔ فوجداری مقدمات کی تمام زیر التوا اپیلیں نمٹائی جاچکی ہیں ، سپریم کورٹ میں صرف 581 فوجداری اپیلیں رہ گئی ہیں