پیرس(نمائندہ خصوصی)جمہوریت بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے ،فیصلہ کن نتائج کیلئے کپتان کی ایک کال کے منتظر ہیں ، ان خیالات کا اظہار ذوالفقار احمد نگیال سینئر نائب صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بادشاہت کا نظام قائم ہے جبکہ ملک مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ،حکمران درپیش بحرانوں کے حل میں سنجیدہ نہیں