پیرس ۔(یس ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ذولفقار علی بھٹو شہید کی 88سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ تقریب قاری فاروق احمد فاروقی کے دفتر میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر قاری فاروق احمد نے کہہ کہ شہید ذولفقار علی بھٹو ایک نڈر لیڈر تھے،انہوں عالمی دباؤ کے باوجود پاکستان کی سلامتی کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔اور پاکستانی قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھایا۔وہ ایک ایسے عظیم لیڈر تھے ۔جنہوں نے ’’اقوام متحدہ ‘‘میں کھڑے ہو کر تمام دنیا کے سربراہان مملکت کو للکارا تھا۔ اور کشمیر کا مسلۂ جلد ازجلد حل کروانے کے لیے زور ڈالا تھا۔ ذولفقار علی بھٹو شہید کے پورے خاندان نے ملک و قوم کے لیے لازوال قربانیان دی ہیں ۔اور ان کی قربانیوں کو ہر گز بھلایا نہیں جاسکتا۔ قاری فاروق احمد نے مزید کہہ ہمارے لیڈر نے شہادت قبول کی۔ لیکن باطل کے سامنے نہیں جھکے۔اور ملک کے لیے اپنی جان کا نظرانہ دے کر ہمیشہ کے لیے عوام کے دلوں میں زندہ ہوگئے،تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی (لالہ موسیٰ) فرانس کے کارکن ملک عبدالستار نے خصوصی شرکت کی۔