counter easy hit

زُلفی بخاری کے دعوے اور اعلانات ٹُھس۔۔

Zulfiqar Bakhtiari claims and announcements

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 9 ماہ گزر گئے۔لیکن ابھی تک ملک سے 2 لاکھ ہنرمند افرادی قوت کو قطر سمیت دیگر دنیا کے کسی بھی ملک بھجوانے کا ٹاسک پورا نہ کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق وزارت برائے سمندر پار پاکستانیز نے کئی بار کیے جانے والے دعوؤں کے باوجود ابھی تک ایک بھی پاکستانی کو قطر نہیں بھجوایا جبکہ دوسری جانب گزشتہ4 ماہ کے دوران ہمسایہ ملک بھار ت 4 لاکھ ہنر مند افراد کوروزگار کے حصول کے لئے قطر بھیج چکاہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار کے حصول کے لئے قطربھجوایا جائے گا ،انہوں نے اس سلسلے میں قطر کے اندر ویزا سہولیات کی فراہمی کے دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن تاحال قطر میں ہنر مند افراد ی قوت کو بھجوانے کے سلسلے میں سہولت کاری کے لئے کوئی دفتر قائم نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے فوراََ بعد وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ ملک کو قرضوں سے نجات دلانے اور بہتر معاشی پالیسیوں کیلئے بیرون ممالک میں رہائش پذیر تارکین وطن سرمایہ کاری کے لئے نہ صرف بڑھ چڑ کر حصہ لیں گے بلکہ زرمبادلہ کی صورت میں بھاری سرمایہ بھی پاکستان منتقل کریں گے۔ وزارت سمند پار پاکستانیز بھی اس ضمن میں کوئی تعمیری اور مثبت اقدام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزارت کے حکام پاکستانی ہنر مند افرا د کو قطر بھجوانے کے حوالے سے بھی قطر حکام کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل نہیں دے سکے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website