پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ کی عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی میں تاخیر، ایف آئی اے نے ان کے ہمراہ جانے والے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے سے روک دیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب جا رہے ہیں اور ان کی چارٹرڈ فلائٹ زلفی بخاری کی وجہ سے نور خان ایئر بیس پر رُکی ہوئی ہے۔